سپر ے کے بعد جڑی بوٹیوں کوبطورچار ہ استعما ل نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:26

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ما ہر ین نے سپر ے کے بعد جڑ ی بوٹیوں کوچا ر ے کے طورپر استعما ل نہ کر نے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہاہے کہ کا شت کا ر فصلوں پر اد و یا ت کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چا ر ے کے طورپر مو یشیوں جانوروں بالخصوص بکر ی گا ئے اوربھینس و غیر ہ کو ڈالنے سے گر یز کریں کیو نکہ سپر ے کے ز یریلے ا ثرا ت جڑ ی بو ٹیوں کے ذ ریعے جا نوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گو شت کی پیداوارکو طرح متاثر کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے مویشیوں کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ ز ہر کے چھڑکاؤکے بعدگوڈی اور بارہیروکے استعما ل سے بھی گریز کیا جا ئے تا کہ ز ہر کا اثردیر تک برقراررہے سپرے کے دورا ن انتہائی احتیاط سے کا م لیا جا ئے اوراس دورا ن کو ئی جگہ خالی نہ چھوڑ ی جا ئے گند م کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپر ے کر د یا جا ئے تو ا س کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں ۔