ٹریکٹر ٹرالی کیس:عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف شیری مزاری کی درخواست خارج کر دی

پارلیمانی کارروائی عدالت میں زیر بحث نہیں لائی جا سکتی ، عدالت کے ریمارکس

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:13

ٹریکٹر ٹرالی کیس:عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف شیری مزاری کی درخواست خارج ..

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو ”ٹریکٹر ٹرالی“ کہنے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل شعیب رزاق قانونی نکات پر دلائل نہ دے سکے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی کارروائی عدالت میں زیر بحث نہیں لائی جا سکتی جس پر شریں مزاری کے وکیل شعیب رزاق نے دلائل دیے کہ سپیکر کو بھی اس حوالے سے درخواست دی گئی تھی مگر انہوں نے خواجہ آصف کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی تاہم عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس طرح عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

قانونی نکات پر دلائل نہ دینے پر عدالت نے شیریں مزاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔یاد رہے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران مداخلت پر سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”سپیکر صاحب اس ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائیں“، جس کے بعد شریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :