اسلام آباد میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:11

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔05 اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طالبعلموں کے جھگڑے کے بعد پیش آیا جب مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فہیم نامی شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے تاہم زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والا فہیم سکیم تھری راولپنڈی کا رہائشی تھا