تربت میں سرچ آپریشن،7شرپسندوں سمیت26افراد پکڑے گئے، اسلحہ برآمد

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔05 اکتوبر۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران سات شرپسندوں سمیت چھبیس افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی اور دیگر اداروں نے تربت کے علاقے گورکوپ میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران سات شدت پسند پکڑے گئے، انیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے شر پسندوں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز، پستول ، ممنوعہ لٹریچر اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :