کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا آپریشن، عزیز آباد میں اسلحے کی بڑی کھیپ کوقبضے میں لے لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں اسلحے کی بہت بڑی کھیپ قبضے میں لے لی‘ اسلحہ پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا تھا‘ ملزمان اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بہت بڑی کھیپ کو قبضے میں لے لیا۔ اسلحہ پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ میں اینٹی ٹینک مائن سمیت بھاری ہتھیار شامل ہیں۔ کلاشنکوف‘ نائن ایم ایم‘ پستول‘ دو سو سے زائد راکٹ لانچرز اور اینٹی کرافٹ گنز بھی شامل ہیں۔ ملزمان اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :