ڈانس پرفارمنس کی ڈیمانڈ کی بنا پر ڈراموں سے بھی دور ہوگئی ہوں‘سوہائے علی ابڑو

بدھ 5 اکتوبر 2016 12:03

ڈانس پرفارمنس کی ڈیمانڈ کی بنا پر ڈراموں سے بھی دور ہوگئی ہوں‘سوہائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اکتوبر۔2016ء)اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ ڈانس پرفارمنس کی ڈیمانڈ کی بنا پر ڈراموں سے بھی دور ہوگئی ہوں بہت جلد میرے فین منفرد کرداروں میں پرفارم کرتے ہوئے مجھے دیکھیں گے ۔اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ریمپ پر واک ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے فلموں میں کام کرنے کے بعد برائیڈل شو میں ریمپ پر واک کرکے جو پذیرائی ملی اس کا تصور کوئی آئٹم گرل نہیں کرسکتی۔

ایک اداکارہ کے لئے ہر شعبے میں وقت دینا مشکل ترین ہوتا ہے ۔ ڈراموں وفلموں کے شیڈول کے باعث فیشن انڈسٹری کو وقت دینا ہر ماڈل و فنکارہ کے لئے ممکن نہیں ہوسکتا ۔اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا ٹی وی فنکاروں و ماڈلز نے شوبز انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی ہے جس کا احساس اس شہر سے دور بیٹھے ہوئے لوگ نہیں کرسکتے ، نئی فلموں کی آفرز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ٹی وی ڈراموں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عروسی ملبوسات کی نمائش کرکے ہر ماڈل کو مسرت ہوتی ہے ۔ لائیو شو میں ڈانس پرفارمنس مشکل امر ہوتا ہے ۔ ذاتی طور پر ان شوز کے لئے بہت محنت کرتی ہوں ڈانس پرفارمنس کی ڈیمانڈ کی بنا پر ڈراموں سے بھی دور ہوگئی ہوں بہت جلد میرے فین منفرد کرداروں میں پرفارم کرتے ہوئے مجھے دیکھیں گے ۔