شہرہ آفاق لو اسٹوری” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کا ٹیزر ٹریلر جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 11:54

شہرہ آفاق لو اسٹوری” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کا ٹیزر ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اکتوبر۔2016ء) معروف فلم ساز ادارے ڈزنی نے شہرہ آفاق لو اسٹوری بیوٹی اینڈ دی بیسٹ پر بننے والی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈزنی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایما واٹسن اور ایک بھیڑیے (اداکار ڈین اسٹیونس) کو رقص کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن ایک بار پھر جادوئی کہانی میں جلوہ گر ہورہی ہیں، اداکارہ ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔مشہور کارٹون فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے نئے ٹریلر میں ایما واٹسن کی ایک جھلک مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی۔ فیری ٹیل میں ایما شہزادی بنیں گی، فلم میں خوبصورت شہزادی ایک بھیڑیے کے ہمراہ تنہا محل میں رہتی ہیں اور وہاں رہ کر جادو کا مقابلہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا پہلا ٹریلر اپنے بہترین مناظر کے باعث مقبول ہوگیا ہے، یہ فلم اگلے سال مارچ کے مہینے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی اسٹوری کے مطابق ایک بددماغ شہزادے کا امتحان لینے ایک پڑی بوڑھی عورت کے روپ میں آتی ہے اور بدتمیزی کرنے پر شہزادے کو بھیڑیے کا روپ دے کر چلی جاتی ہے ساتھ ہی شہزادے کے نوکر چاکر مختلف روپ میں بدل جاتے ہیں۔پری کی بددعا کا اثر اس وقت ختم ہوگا جب کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے، چنانچہ شہزادے کو برسوں گزر جاتے ہیں لیکن اسے انسانی روپے نہیں مل پاتا، اچانک ایک لڑکی غلطی سے محل میں آجاتی ہے تو شہزادہ اسے قید کرلیتا ہے اور اچھے برتاوٴ کی کوشش کرتا ہے کہ لڑکی اس سے محبت کرے۔