فلم عبداللہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی

بدھ 5 اکتوبر 2016 11:44

فلم عبداللہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اکتوبر۔2016ء) پاکستانی کی نئی آنے والی فلم عبداللہ چودہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی۔ فلم خروٹ آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم عبداللہ کے میکر اور مصنف ہاشم کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی سترہ مئی دو ہزار گیارہ کو کوئٹہ کے نزدیک خروٹ آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ پر مبنی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تین خواتین سمیت دو غیر ملکی دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ فلم میں ساجد حسن، عمران عباس، سعدیہ خان، حمید شیخ، سلیم مغل، اصل دین خان اورعمران ترین نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کو 68 ویں کانز ایوارڈ ز میں بھی اسکرین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :