پاک بھارت کشیدگی ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آ ج ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 11:28

پاک بھارت کشیدگی ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آ ج ہو گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پر پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مسلسل کی جانے والی جارحیت اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی جانب سے آئندہ کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

دو روزہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق حقائق اور حکومتی پالیسی ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ پارلیمانی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور تمام پارلیمانی رہنما پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دو روزہ اجلاس میں سرحدی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مسئلہ کشمیر سمیت بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جامع قومی پالیسی سامنے لائی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مشترکہ اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تحریک پیش کی جائے گی۔ وزیر قانون زاہد حامد مشترکہ اجلاس میں دونوں تحاریک پیش کریں گے۔ مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کا بل بھی منظور کروایا جائے گا۔ زنا بالجبر سے متعلق جرائم کی روک تھام ، فوجداری قانون 2016 ترمیمی بل کی بھی منظوری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ قومی معاملات پر بھی بحث کرے گی۔

متعلقہ عنوان :