بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے کا اشارہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 11:16

بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے کا اشارہ دے دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی نے پاکستان میں موجود آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ بھارتی آرمی کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت فراہم کرنے سے ہمارے اوپر جھوٹی سرجیکل اسٹرائیکس اور ان کے دعووں سے متعلق تمام الزامات دور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کی اپنی عوام اور سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس سے متعلق ثبوت فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے پیش نظر آرمی نے حکومت کی رضا مندی سے مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :