Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے عمران خان کے بائیکاٹ کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے ، کشمیر میں حالات بد سے بدتر ،سرحدوں پر بھی کشیدگی موجود ہے ، تحریک انصاف نے وزیراعظم کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تو پھر اب ان کو کیا ہو گیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے فیصلے پرردعمل کااظہار

منگل 4 اکتوبر 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کے ایشو پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا عمران خان کی طرف سے بائیکاٹ کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے ، کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور بارڈر پر بھی کشیدگی موجود ہے ، گزشتہ روز تک تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تو پھر اب ان کو کیا ہو گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کے وفد نے شرکت کی تو پھر اب سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کر دیا، کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور سرحد پر بھی کشیدگی موجود ہے پھر ایسے موقع پر ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا مناسب بات نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات