پاکستان اور بھارت میں غربت کا خاتمہ ایک مشکل ہدف ہے، عالمی بینک

منگل 4 اکتوبر 2016 20:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً چالیس کروڑ بچے انتہائی غربت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

یونیسیف اور ورلڈ بینک کی تیار کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں حریف ایٹمی طاقتوں کو اپنے اپنے ہاں غربت کے خاتمے کے لیے ایک مشکل اور صبر آزما ہدف کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تاہم پاکستان اور بھارت میں انتہائی غریب طبقے کی آمدنی ملکی اوسط سے زیادہ تیز رفتار شرح سے بڑھ رہی ہے۔