10 روپے کے سکے تیار ، اسٹیٹ بنک کے حوالے کردیئے گئے

منگل 4 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد، سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) 10 روپے کے سکے تیار ہوگئے جو اسٹیٹ بنک کے حوالے کردیئے گئے ہیں اور ایک دو روز میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان باقاعدہ طور پر یہ سکے مارکیٹ میں جاری کردیگا ذرائع کے مطابق پاکستان منٹ فیکٹری نے 10 روپے کے سکوں کی پہلی کھیپ باقاعدہ طور پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے حوالے کردی ہے پہلے مرحلہ میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے سکے تیار کئے جارہے ہیں اور جلد ہی یہ سکے مارکیٹ میں آجائینگے۔

متعلقہ عنوان :