پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیاں Whisper O اور Micorpower Labs اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج کیلئے منتخب

منگل 4 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء)دو پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں Whisper O اور Micorpower Labs, نے اپنے منفرد خیالات کے باعث بین الاقوامی اعترافی ایوارڈ حاصل کئے ہیں جس کے بعد یہ دونوں کمپنیاں ناروے گلوبل پروگرام کے تحت ”اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج“ میں شریک ہوں گی۔یہ دونوں کمپنیاں سام سنگ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴس ایسوسی ایشن(پاشا)کے اشتراک سے قائم ٹیکنالوجی انکوبیٹر ”دی نسٹ“ کے نتیجے میں سامنے آئی تھیں،سام سنگ پاکستان نے اس انکوبیٹر کے اسپانسر کی حیثیت سے ان دونوں کامیاب اسٹارٹ اپ وینچرز کیلئے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا۔

ٹیم Whisper O اور Micorpower Labsکے ناروے کے دورے کے مکمل اخراجات منتظمین کی جانب سے اٹھائے جائینگے جہاں یہ دونوں کمپنیاں ایک ماہ تک مفت انکیوبیشن پروگرام میں شریک ہوسکیں گی اور نارویجن حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری اور معاونت کے نادر مواقع سے استفادہ کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

Micropower Labs کا انتخاب Amazon Launchpad, میں بھی کیا گیا ہے جہاں ان کی پراڈکٹ Flash Packاسٹارٹ اپ کی خصوصی کٹیگری AMAZON, میں دستیاب ہوگی۔

سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے پریذیڈنٹ J. H. Lee کا کہنا ہے کہ اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج جیسے بین الاقوامی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی جانب سے پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے تخلیقاتی خیالات اور تیار کی گئی مصنوعات کو سراہا جانا انتہائی خوش آئند ہے ،سام سنگ کی جانب سے دی نسٹ کی معاونت کمپنی کے سوشل ڈیولپمنٹ پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ہمارا سی ایس آر کے تحت اٹھایا جانے والا اقدام SEPAK Citizenship, کی صورت میں نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں پیشہ وارانہ طریقے سے خود مختار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

Whisper Oکا قیام سی ای او طلحہ بن خالد اور سی ٹی او حسن احمد کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا جہاں لوگ آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے بذریعہ آواز اپنی کہانیاں شیئر کرسکتے ہیں،Micorpower Labs, کے بانی و سی ای او عبداللہ سومرو ہیں جو کہ روزمرہ استعمال کیلئے نیکسٹ جنریشن ڈیوائسز اور گیجٹس بناتی ہے ،ان کی پراڈکٹ Cooly ایک ٹمپریچر کنٹرول ڈیوائس ہے جو کہ انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال کرتی ہے۔اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج پیشہ وارانہ معلومات اور رہنمائی کے حصول کے ممتنی انٹر پرینیورز کیلئے ایک کمپیٹیشن ہے ۔