حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

منگل 4 اکتوبر 2016 19:48

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) حکومت کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 11اکتوبر بروز منگل اور 12اکتوبر بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔عام تعطیل کے باعث، تمام مالیاتی ، تعلیمی ادارے ، سرکاری دفاتر اور مارکیٹس بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :