بھارتی طیاروں میں پاکستان کے ملی نغمے سنائی دینے لگے

منگل 4 اکتوبر 2016 18:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تھوئس کے فوجی ہوائی اڈے اور جموں ایئرپورٹ پر اْترنے والے بھارتی طیارے جونہی لینڈ کرنے کیلئے رن وے کے قریب پہنچتے ہیں، ان کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اْترنے والے طیاروں کے مواصلاتی پیغامات میں دخل اندازی کرنا شروع کردی اور جیسے ہی کوئی طیارہ لینڈنگ کرنے کیلئے رن وے کے قریب پہنچتا ہے تو وہ کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان مواصلاتی رابطہ معطل کرکے اس کی جگہ پاکستان کے قومی نغمے نشر کرنا شروع کردیتے ہیں اور کنٹرول ٹاور اور طیارے کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :