38 ہسپتالوں کے ایم ایس اور اے ایم ایس کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

منگل 4 اکتوبر 2016 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 38 ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے یکم نومبر جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزارپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر اظہار چوہدری نے موقف اپنایا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اگلے عہدوں میں تعینات ہونے والے سینئر ڈاکٹروں کو ایم ایس اور اے ایم ایس کے عہدوں پرتعینات کرنے کی بجائے میرٹ کے برعکس من پسند جونیئر ڈاکٹروں کو پنجاب کے 38 ہسپتالوں میں ایم ایس اور اے ایم ایس کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہسپتالوں کے اعلی انتظامی عہدوں پرمیرٹ کے برعکس ہونے والی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر کوجواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :