طالبات اور اساتذہ کرام کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

منگل 4 اکتوبر 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) گورنمنٹ شہدائے APSگرلز میموریل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے برائٹ گرائمر سکول‘ اے ون ٹاؤن شپ‘لاہور‘گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ مہران بلاک‘ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘نیوگارڈن پبلک ہائی سکول‘ طارق بلال‘ گارڈن ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ برکت مارکیٹ‘ گارڈن ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ دہلی گیٹ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز سکول‘ بھاٹی گیٹ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد658تھی۔

متعلقہ عنوان :