ساہیوال، گھریلو حالات سے تنگ آکر دو نوجوانوں کی خود کشی

منگل 4 اکتوبر 2016 18:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) گھریلو حالات سے تنگ آکر دو نوجوانوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق ۔ طارق بن زیاد کالونی کے مشتاق احمد کے بیٹے بتیس سالہ طاہر نے گھریلو حالات میں والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ نئی آبادی میں اوکاڑہ سے مہمان آئے ہوئے محمد اکرم کے تیس سالہ بیٹے فیصل نے والدین کے واپس اوکاڑہ نہ آنے پر سرزنش کی تو فیصل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں اور بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :