قلات ،مشترکہ ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام لورالائی خزانہ افسر کے رویہ کیخلاف سرکاری ملازمین کا قلات خزانہ آفس کے سامنے دھرنا ،شدید احتجاج

منگل 4 اکتوبر 2016 18:10

قلات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) قلات میں مشترکہ ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام لورالائی خزانہ آفیسر کے رویہ کے خلاف سرکاری ملازمین نے قلات خزانہ آفس کے سامنے دھرنا دیکر شدید احتجاج کیا احتجاجی مظاہرہے کی قیادت مشترکہ ملازمین اتحاد قلات کے صدر ڈاکٹر خدا رحیم مغل نے کی مظاہرین لورالائی خزانہ آفیسر کے نامناسب رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کیئے اس موقع مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مشترکہ ملازمین اتحاد قلات کے صدر ڈاکٹر خدا رحیم مغل نیاز احمد مینگل میر صحبت خان لہڑی عبدالمجید اور دیگر نے کہا کہ لورالائی خزانہ آفیسر اور اسکا دیگر عملہ کا رویہ ملازمین کے ساتھ ٹھیک نہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی خزانہ آفیسر ملازمین کیساتھ جو رویہ اپنا رکھا ہیں اس کے خلاف بلوچستان بھر میں خزانہ آفس کے سامنے دھرنا دیکر شدید احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملازمین کا ستحصال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہر ی چیف سیکریٹری بلو چستان سے مطا لبہ کر دیا کہ لورالائی خزانہ آفیسر کو فوری طور پر لورلائی سے تبادلہ کیا جائے اگر خزانہ آفیسر کا تبادلہ نہیں ہو ا تو بلوچستان کے تمام ملازمین اپنے احتجاج کو وسعت دیکر بلوچستان بھی کے شاہراہوں کو جام کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :