امن اجلا سو ں کے انعقاد سے ما حو ل کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ،کمیونٹی کے درمیا ن فاصلے کم ہو تے ہیں ، زاہد پرویزوڑائچ

امن ہمیشہ عوا م کے تعاون سے ہی قائم ہو تا ہے ،اس کیلئے گرا س روٹ لیول پر کام کر نے کی ضرورت ہے ،کسی مقا م پر بھی کو ئی شر پسند یا تخریب کا ر نظر آ ئے تو فور ی انتظا میہ کو آگا ہ کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ

منگل 4 اکتوبر 2016 18:08

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ امن اجلا سو ں کے انعقاد سے ما حو ل کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے کمیونٹی کے درمیا ن فاصلے کم ہو تے ہیں اور میل جول بڑھنے سے امن کو تقویت ملتی ہے وہ سر کٹ ہاؤ س ڈیر ہ میں آواز فورم کے تحت امن و آخو ت کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے اجلاس میں ملت اسلامیہ تحریک کے پی کے صدر علامہ رمضان توقیر ،انجمن تاجران اتحا د کے صدر حامد علی رحمانی ، ڈیر ہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی ، جما عت اسلامی کے امیر زاہد محب اﷲ ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ ممبر ناہید بخا ر ی ، تحصیل ممبر بلقیس آرا ء ، آواز فور م کے صدر ابوالمعظم ترا بی ، زبیر بلو چ ، رانیہ بی بی ، فر حت صدیق اور دیگر شریک تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امن ہمیشہ عوا م کے تعاون سے ہی قائم ہو تا ہے اور امن کیلئے گرا س روٹ لیول پر کام کر نے کی ضرورت ہے انہون نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور دل آزار لٹریچر سے پرہیز کی ضرورت ہے سیکوٹی کیلئے تمام انتظاما ت اس وقت مکمل ہو چکے ہیں کسی مقا م پر بھی کسی کسی کو ئی شر پسند یا تخریب کا ر نظر آ ئے تو فور ی طور پر انتظا میہ کو آگا ہ کریں بد امنی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ کے معاہدات پر عمل درآمد سختی کے ساتھ کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے خلاف انتظامیہ فور ی کارروائی کریں تو پھر محر م کے دنوں میں حادثات سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اہل تشیع نے ہمیشہ پاک فو ج پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعا ون کیا اور آئندہ بھی یہ تعاون ملک و قوم کے مفاد میں کرتے رہینگے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے ابوالمعظم ترا بی نے کہا کہ آج کا یہ اجلا س ایسی قرار دادو ں کو حتمی شکل دے گا جو چھ اکتو بر کو امن و امان کے حوالے سے ہونیوالے بڑ ے اجلا س میں پیش کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہمیں ہی اس کی حفاظت کر نی ہو گی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈیر ہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ڈیر ہ کے صحا فی برا دری نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعا ون کیا اور یہ تعا ون ہمیشہ جا ری رہیگا بد امنی ایک ایسی آگ ہے جو کسی کی تمیز نہیں کرتی وہ سب کو جلاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور تمام عوا م ما سوا ئے چند شر پسند عنا صر کے امن چاہتی ہے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے رانیہ بی بی نے کہا کہ آواز فورم کے نمائندے جن میں خواتین بھی شامل ہیں گزشتہ تین چار سالوں سے گراس روٹ لیول پر امن کے لئے کام کر رہے ہیں یونین کونسل میں نمبر 1 میں تیر ہ تھلہ جات ہیں جہاں پر امن کے لئے کام کر نے کی سب سے زیا دہ ضرورت ہے اور ہم اپنے پلیٹ فارم سے اسی یوسی میں جا کر سب سے زیادہ کر رہے ہیں زاہد محب اﷲ ، حامد علی رحمانی نے کہا کہ ساتویں محر م سے با زارو ں کو بند نہ کیا جائے بے روزگار ی عام ہے اور لوگو ں کی معاشی حالت خرا ب ہے اس لئے لوگو ں کو اپنے کاروبار کر نے دیئے جائے گزشتہ سالوں سے ڈیر ہ میں امن پیدا ہوا ہے اور اس کا فائدہ کارو باری طبقے کو ملنا چاہیے ریاستی ادارے امن کے لئے اپنے پلان بنا چکے ہیں اور ان کو جانشفاسی اپنا کام کرنا ہوگا ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ شامل ہوگا اجلاس سے ناہید بخا ری اور بلقیس آراء بیگم نے بھی خطا ب کیا ۔