کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ پیداوار میں 21فیصد کمی کا امکان

منگل 4 اکتوبر 2016 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی کپاس کی فصل سفید مکھی اور تیلے کے حملے کے باعث شدید خطرے میں ہے جبکہ بروقت سپرے نہ کرنے سے کپاس کی کوالٹی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کا دارومدار کپاس اور اسکی مصنوعات پر ہے لیکن مناسب ادویات اور کھاد کی عدم فراہمی کے باعث جنوبی پنجاب میں اس فصل پر تیلے اور سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور کسان بھی مالی بحران کا شکار ہیں۔

کپاس کی کاشت کے اکثر کھیت سفید مکھی کے ہاٹ سپاٹ بن چکے ہیں۔ دوسری جانب سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ زراعت بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ اور ناخالص ادویات جہاں کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے وہیں کپاس کی پیداوار 21 فیصد تک کم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :