واسا نے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے سیوریج اور انفراسٹرکچر چارجز کی وصولیوں کیلئے کمر کس لی

87ہزار فی کنال کے مطابق واجبات ادا کر نے کی ہدایات جاری ، ادا نہ کرنیوالوں سے جرمانہ وصول کیا جائیگا

منگل 4 اکتوبر 2016 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) واسا نے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے سیوریج اور انفراسٹرکچر چارجز کی وصولیوں کیلئے کمر کس لی ، 87ہزار فی کنال کے مطابق واجبات ادا کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واسا نے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے سیوریج اور انفراسٹرکچر چارجز کی وصولیوں کا فیصلہ کیا ہے ، سو سائیٹیوں کو 87ہزار فی کنال کے مطابق واجبا ادا کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، واجبات ادانہ کرنے والوں سے بعد میں 2لاکھ 16ہزار فی کنال جرمانہ وصول ہو گا ، نیا ریٹ رائیونڈ روڈ اور شوکت خانم منصوبے کی لاگت سے نکالاگیا ۔

متعلقہ عنوان :