دشمن نے حملہ کیا تو اے این پی کا ہرکارکن سپاہی بن کرلڑے گا۔اسفندیارولی

ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنوتعین کرنا ہوگا،حالات ٹھیک ہونے کے بعد سی پیک کے مسئلے پراحتجاج کرینگے،ہمارااحتجاج وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اکتوبر 2016 16:32

دشمن نے حملہ کیا تو اے این پی کا ہرکارکن سپاہی بن کرلڑے گا۔اسفندیارولی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اکتوبر2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ دشمن نے حملہ کیا تو اے این پی کا ہر کارکن سپاہی بن کرلڑے گا،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنوتعین کرنا ہوگا،حالات ٹھیک ہونے کے بعد سی پیک کے مسئلے پر احتجاج کرینگے،ہمارا احتجاج وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کیا خیبرپختونخواہ اور فاٹا پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ تھا کہ باجوڑ سے جنڈولہ تک سڑک بنائی جائے۔حالات ٹھیک ہونے کے بعد سی پیک کے مسئلے پر احتجاج کرینگے۔ہمارا احتجاج وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بھی وعدہ کرکے مکر گئے تھے،پھر جو ان کا حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔وزیراعظم نے سعودی عرب میں جاکر اپنی جان چھڑوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ 4ممالک کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ملکی سرحدوں کے حالات پہلے اتنے خراب نہیں تھے جتنے آج ہیں۔