لاہور، واسا کا 213 پرائیویٹ و کوآپریٹو سوسائٹیوں کو 7ارب کی وصولی کیلئے نوٹس

منگل 4 اکتوبر 2016 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔04 اکتوبر۔2016ء) واسا نے شہر میں واقع 213پرائیویٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کو سیوریج اور انفراسٹرکچر کی مد میں سات ارب روپے کی وصولی کے لئے حتمی نوٹسزز جاری کردئیے ہیں جن میں ویسٹ روڈ، علی ٹاؤن، جوڈیشل کالونی کے تین فیز،اتحاد کالونی، فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی،چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی، یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اور خیابان سمیت دیگر سوسائٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حتمی نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں انفراسٹرکچر اور سیوریج کی مد میں واسا کو87ہزار روپے فی کنال اداکریں۔2011میں اس مد میں چارجز گیارہ ہزار فی کنال تھے جبکہ2011ء کے بعد نئی ویلیو ایشن کے تحت یہ چارچز87ہزار روپے فی کنال ہوگئے ہیں واسا نے ان چارجز کی ویلیو ایشن رائیونڈ روڈ اور شوکت خانم روڈ کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :