لاہور،550 سکولوں میں صاف پانی کے پلانٹ پر سکاڈا سسٹم لگانے کا فیصلہ

منگل 4 اکتوبر 2016 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔04 اکتوبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے550سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے صاف پانی کے پلانٹ پر سکاڈا سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے منصوبے کی منصوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ منظوری چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین، سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا،ایم ڈی صاف پانی وسیم اجمل چوہدری اورڈی سی او لاہور محمد عثمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکاڈا سسٹم لگانے پرآنے والے اخراجات کے لئے فنڈز جلد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :