سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا

منگل 4 اکتوبر 2016 15:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمد لغاری کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈنے جمشید ٹاؤن میں معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر 425گارڈن ایسٹ کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاصدر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 39.SR-7 پرپہلی تادوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی چھت اور پلاٹ نمبر110شیٹ نمبر 3،اَپرگذری کے گراؤنڈفلور کے کالمز کومنہدم کردیاجبکہ کلفٹن کے علاقے میں پلاٹ نمبر88شیٹ نمبر 3کے گراؤنڈفلور کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبرFL-3بلاک 2 اسکیم 5کلفٹن پر گراؤنڈفلور اور میزنائن فلورکی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر1158/A.B.Cکی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ اور پلاٹ نمبر A-37بلاک 13-D/1پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 7/14بلاک 2-Eناظم آباد نمبر 2پر چوتھی منزل پر 2کمرے اور پلاٹ نمبر D-8رضویہ سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور کالمز سمیت چھت کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

مزیدبراں نارتھ ناظم ٹاؤن میں پلاٹ نمبرA-235بلاک Jپر تیسری منزل کی دیواروں اور پلاٹ نمبر R-717سیکٹر15-Bبفرزن پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کوجزوی طورپرمنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :