ہاتھوں سے بنے پاکستانی قالینوں کی تین ر وزہ سالانہ بین الاقوامی نمائش پرسوں شروع ہوگی

منگل 4 اکتوبر 2016 15:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) ہاتھوں سے بنے ہوئے پاکستانی قالینوں کی تین ر وزہ سالانہ بین الاقوامی نمائش ( جمعرات ) 6 اکتوبر سے 8اکتوبر تک فلیٹز ہوٹل لاہور میں منعقد ہو گی جس کا اہتمام پاکستان کارپٹ مینو فیکچر اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے تعاون سے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان جمعرات کی صبح دس بجے فلیٹز ہوٹل میں کریں گے۔ اس تین روزہ نمائش میں قالینوں کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بٹری تعداد شرکت کر رہی ہے۔ رات کو ملکی اور بین الااقوامی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہوں گے۔