رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں نٹ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں3فیصد کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 14:58

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں نٹ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں3فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں 42کرو 88لا کھ ڈا لر کی 1کروڑ 82لا کھ درجن نٹ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 3فیصد کمی کے سا تھ41کروڑ 52لاکھ ڈا لر ہو گئیں اور مجمو عی حجم 2کروڑ 35لا کھ درجن رہا نٹ ویئر کے ایکپورٹرز کے مطا بق انٹر نیشنل مارکیٹ میں ڈا لر کا ریٹ اپ ڈاؤن ہو تا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ تو بڑھ گئی مگر ریٹ کم ملا یہ مارکیٹ کا حصہ ہے پا کستا نی مصنوعات کی ڈ یما نڈ آئے روز بڑھ رہی ہے کچھ آرڈر اس وقت لیے ہو تے ہیں جب ڈالر کا ریٹ زیادہ ہو تا ہے مگر ڈیلوری کے وقت ڈالر کا ریٹ کم ہو جا تا جس کی وجہ سے زر مبا دلہ میں بھی کمی ہو جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :