کشمیر ریڈر کی اشاعت پر پابندی جموں و کشمیر کی تاریخ کا تاریک ترین باب ہے‘ سید علی گیلانی

منگل 4 اکتوبر 2016 14:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انتظامیہ کی طرف سے سرینگر سے شائع ہونیوالے انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر کی اشاعت پر قدغن اورضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سابق سرپنچ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیر ریڈر کی اشاعت پر پابندی کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا تاریک ترین باب قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسکے مقامی آلہ کار مقبوضہ علاقے میں ظلم و تشدد کے ذریعے قبرستان کی خاموشی قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسے خلاف آواز بلند کرنے والے کو خطرہ قراردیکر اسے جبری طورپر خاموش کرادیاجاتا ہے جوکہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

حریت چیئرمین نے کشمیر ریڈر کے ساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کشمیر کے ذرائع ابلاغ اس قدغن کی شدید مذمت کرتے ہوئے روزنامے کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔

دریں اثنا، سید علی گیلانی نے سابق سرپنچ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک نہتے شخص کا قتل غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نوااز نیشنل کانفرنس سے وابستہ سابق سرپنچ فیاض احمد کو نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کو پلوامہ کے علاقے Kandizal میں گولی مار قتل کردیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :