اروند کیجروال کے بعد اب عام آدمی پارٹی نے بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت مانگ لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اکتوبر 2016 14:34

اروند کیجروال کے بعد اب عام آدمی پارٹی نے بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر 2016ء): بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ اب ان کی اپنی عوام بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوتوں کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن حکومت اس حوالے سے اپنے صحافیوں یا کسی بھی رہنما کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بھارت کی حکومتی جماعت بی جے پی نے ثبوت مانگنے پر اروند کیجروال اور عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سرجیکل اسٹرائیکس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی جانب سے اس تنقید کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے حکومتی جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں لہٰذا بھارتی حکومت اور بھارتی وزیر اعظم کو چاہئیے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت پوری دنیا اور پاکستان کے سامنے لا کر انہیں بتا دیں کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ثبوت تو طلب کیے ہیں لیکن انہیں نہ مان کر حکومت کی جانب سے بوکھلاہٹ میں کوئی بھی بیان دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محض یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ثبوت فراہم کرکے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو ثابت کیا جائے تاکہ عالمی فورم پر بھی سب کو معلوم ہو۔