امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 14:01

نیویارک ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق طلب میں کمی کی وجہ سے قدرتی گیس کی نرخوں پر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیویارک میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 1.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2.906ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔ماہرین کے مطابق امریکا کی 48ریاستوں میں گیس کی طلب میں کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔