مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق کے ریمانڈ میں17اکتوبر تک توسیع کردی

منگل 4 اکتوبر 2016 13:53

سرینگر ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پرنظربند میرواعظ عمر فاروق کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے میر واعظ کے ریمانڈ میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق چشمہ شاہی سب جیل سرینگر میں نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :