مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے امت اسلامی کے مولانا سجاد ہاشمی کو اشتہاری ملزم قراردیا،جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس جاری

منگل 4 اکتوبر 2016 13:53

سرینگر ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے اْمت اسلامی کے ایک اور رہنمامولانا سجاد ہاشمی کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے دو دن کے اندر پیش ہونے کا حکم دیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حاضر نہ ہونے کی صورت میں مولانا سجاد ہاشمی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادضبط کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مولانا سجاد ہاشمی نے گزشتہ چند ماہ میں احتجاجی تحریک کے دوران ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں کثیر تعداد میں ریلیوں کا اہتمام کیا اور کئی بڑے اجتماعات منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امت اسلامی کے نظربند چیئرمین ڈاکٹر قاضی یاسر نے علماء کرام کے ساتھ اس طرح کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کو ظلم کہنا علمائے حق کی ذمہ داری ہے اور ظلم کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنا کمزور ایمان کی نشانی ہے۔ قاضی یاسرنے مولانا سجاد ہاشمی کے خلاف نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ رویہ مولانا سرجان برکاتی کے خلاف اختیار کیاگیااور اب یہی حربہ مولانا سجاد ہاشمی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :