سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات منہدم کردیں

منگل 4 اکتوبر 2016 13:48

کراچی ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمد لغاری کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈنے جمشید ٹاؤن میں عدالتی حکم پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیا،اسطرح صدر ٹاؤن ،کلفٹن،گلشن اقبال ٹاؤن،لیاقت آباد ٹاؤن ،نارتھ ناظم ٹاؤن اوربفرزن کے علاقوں میں مختلف عمارتوں کو مکمل اور بعض کو جزوی طور پر منہدم کر دیا۔ان کاروائیوں کے دوران متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز بھی موجود تھے جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس ان کے ہمراہ تھی۔

متعلقہ عنوان :