بارہ مولا حملے میں بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت ’فرینڈلی فائر‘ سے ہوئی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ

ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما نے فرینڈلی فائر کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اکتوبر 2016 13:10

بارہ مولا حملے میں بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت ’فرینڈلی فائر‘ سے ہوئی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر میں بارہ مولا حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کا بھارتی دعویٰ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بارہ مولا میں بی ایس ایف کا اہلکار ”فرینڈلی فائر“ سے ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما نے فرینڈلی فائر کی تردید کر دی۔ کے کے شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی نیتن نے مشکوک حرکت دیکھی جسے دیکھنے کے لیے ویہ آگے بڑھا تو فائرنگ ہوئی اور نیتن ہلاک ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اماوس کی رات تھی اور بہت اندھیرا تھا لہٰذا گولی کہاں سے چلی اور کس نے چلائی اس حوالے سے کچھ نہیں کیا جا سکتا اور بہت کنفیوژن ہے۔

متعلقہ عنوان :