پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کی آمدخوشحال پنجاب کا آغاز ہے ‘ افتخار بشیر

منگل 4 اکتوبر 2016 12:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء ) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد خوشحال پنجاب کا آغاز ہے ،پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد اور کاروبار کے لیے مواقعوں کی تلاش اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بیرونی دنیا میں نہ صرف پاکستان دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کر رہی ہے بلکہ موجودہ حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کے اندر نئی انڈسٹریز قائم ہونگی اور اس کے باعث ملک میں روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے پنجاب میں 3نئے سپیشل اکنامک زون کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوسکے گا اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صنعتی ترقی کا ویژن پوراہوگا۔ پر کشش اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار پالیسیوں و ٹیکس میں چھوٹ کی بدولت یہاں راہ راست سرمایہ کاری آئے گی اور نئی صنعتوں کے قیام سے10لاکھ افراد کوروزگار مہیا ہوگا اور ملکی برآمدات بڑھیں گی۔

متعلقہ عنوان :