وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی کانفرنس بلانا قابل ستائش ہے‘ شاہ غلام قادر

منگل 4 اکتوبر 2016 12:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی کانفرنس بلا کر کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرنے اور بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرنے، کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرنے کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے تمام پارلیمانی پارٹیز کے قائدین کا مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جارحیت پر مشترکہ موقف اپنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باہمی یکجہتی و اتحاد سے نہ صرف ملک پاکستان کو استحکام حاصل ہو گا بلکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے موثر آواز بلند ہو گی شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر موثر آواز بلند کرنے اور قائدین کے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حوصلہ افزاء اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ریاستی عوام پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے انشاء اللہ دشمن کو جرات نہیں ہو گی کہ وہ جنگ مسلط کر کے خطے کا امن تباہ کرے-

متعلقہ عنوان :