وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بیس بگلہ کا اچانک دورہ‘ شاندار استقبال

منگل 4 اکتوبر 2016 12:33

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا ملوٹ اور بیس بگلہ کا اچانک دورہ‘ بیس بگلہ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال‘اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی-تفصیلات کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے جگلڑی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ملوٹ اور بیس بگلہ کا اچانک دورہ کیا - بیس بگلہ پہنچنے پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا-بیس بگلہ میں راجہ افتخار اور راجہ قدیر کے کہنے پر مختصر قیام کیا - اس موقع پر وزیراعظم لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعظم نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیس بگلہ وسطی باغ کا انٹری پوائنٹ ہے میں یہاں پھر حاضری دوں گاکیونکہ میرا یہ مختصر دورہ ہے کوئی سیاسی دورہ نہیں ہے -وزیراعظم نے اس موقع پر تمام کارکنوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا-وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کی پوری خواہش ہے کہ وہ عوامی خواہشات پر پورا اترے کیونکہ لوگوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا ہے- اس موقع پروزیراعظم نے راجہ افتخار اور دیگر کی دعوت کو من وعن قبول کرتے ہوئے بیس بگلہ کے مقام پر کسی بھی جلسے میں آنے کی دعوت کو قبول کرلیا-وزیراعظم کے ہمراہ وزیر جنگلات وفشریز سردار میراکبر اور دیگر رہنماء بھی تھے- وزیراعظم کے اس طرح اچانک بیس بگلہ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے-

متعلقہ عنوان :