فصلوں پر زرعی ادو یا ت کے بے جا استعما ل سے پرہیز کیا جائے، ما ہرین

منگل 4 اکتوبر 2016 11:45

سرگودھا۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)زرعی ماہرین کے مطابق فصلوں کی پیداوار بڑھا نے کیلئے زرعی ادویات اور کھادوں کا مناسب استعما ل ضرور ی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سپرے اور دیگر زرعی ادو یا ت کا بے جا استعمال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کا حد سے زیادہ استعمال فصلوں کیلئے بھی نا مناسب ہے۔ لہذاسپرے اور زرعی ادویات کے بے دریغ استعمال سے بچا جائے۔ ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زرعی ماہرین سے مشور ہ کریں اوران کی سفارش کر دہ ادو یا ت اور زہریں ہی استعما ل کریں ۔