مٹر کی ا چھی پیداوا ر کیلئے کھیت کوکا شت سے قبل سہا گا پھیر کر ہمو ار کر لیں، زرعی ماہرین

منگل 4 اکتوبر 2016 11:45

سلانوالی۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)ما ہرین زراعت نے کہا ہے کہ مٹر کے کا شت کا ر ز مین کی تیار ی کیلئے کا شت سے قبل ز مین میں ہل چلا کر اور سہا گا پھیر کر ہمو ار کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ مٹر کے کا شت کا رو ں کو چا ہیے کہ کا شت سے قبل ز مین میں ہل چلا کر اور سہا گا پھیر کر ہموا ر کر لیں ایک ما ہ قبل گو بر کی گلی سڑ ی کھا د 10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈا لیں اور ہل چلا کر ز مین میں ا چھی طرح ملا نے کے بعد آ بپاشی کر دیں و تر آ نے پر کھیت میں دو یا تین مر تبہ ہل چلا کر سہا گا د یں تا کہ ز مین نر م ہمو ار ہو جا ئے اگیتی اقسام کی کا شت کیلئے 30تا35کلو گرا م بیج فی ایکڑ جبکہ در میا نی اقسام کیلئے 20تا 25کلو گرا م بیج فی ایکڑ استعما ل کریں بو ائی کیلئے ز مین تین فٹ چوڑی پٹر یا ں بنا کر دو نو ں جا نب بیج کا شت کر یں مٹر کی ا چھی پیداوا ر لینے کیلئے کھیت میں ایک یو ر یا ڈیڑھ بو ر ی سپر فا سفیٹ اور ا یک بو ر ی پو ٹا شیم سلفیٹ استعما ل کریں ز مین کی تیا ر ی کے وقت سپر فا سفیٹ اور پو ٹا شیم سلفیٹ کی پو ر ی مقدا ر اور یو ر یا کی ایک تہا ئی مقد ار ڈا لیں جبکہ یور یاکی بقا یا ایک تہا ئی مقدا ر پو د وں کی بڑ ھوتر ی کے وقت اور ایک تہا ئی پھو ل آ نے پر ڈا لیں فصل کی آ بپا شی پر خصو صی تو جہ د یں ا س فصل کیلئے 4سے 5آبپاشیاں مناسب ہوتی ہیں ،جڑی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے 3سے 4با ر گو ڈ ی کریں مٹر کی فصل کو زرساں کیڑوں اور بیمار یو ں کے حملہ سے محفو ظ ر کھنے کیلئے محکمہ زراعت تو سیع و پیسٹ وا ر ننگ کے مقا می عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔