بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 11:28

لندن ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1310.90 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ فیوچر کی قیمتوں میں 0.26 فیصد کمی دیکھنے میںآ ئی اور مستقبل کے سودے 1313.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1315.06 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔