بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر پاکستان مخالف بھارتی پٹیشن کو ہٹا دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اکتوبر 2016 11:18

بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر پاکستان مخالف بھارتی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر 2016ء) : بھارت کو ایک مرتبہ پھر سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر پاکستان کے خلاف بھارتی آن لائن پٹیشن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس پٹیشن کو مطولبہ تعداد اور معیار نہ ملنے پر ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف پٹیشن تاھال جاری ہے جس پر آن لائن ہزاروں افراد دستخط کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد ریااست قرار دینے کے لیے پٹیشن دائر کر رکھی تھی جسے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جو کہ بھارت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

متعلقہ عنوان :