اس سال میڈیسن کا نوبل انعام جاپانی سائنس دان کے نام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اکتوبر 2016 22:35

اس سال میڈیسن کا نوبل انعام جاپانی سائنس دان کے نام

اس سال میڈیسن کا نوبل انعام جاپانی سائنس دان یوشینوری اوسومی کے نام رہا۔انہیں یہ اعزاز Autophagy کے میدان میں گراں قدر تحقیق پر دیا گیا ہے۔ آٹو فجی ایک ایسا عمل ہے جس میں خلیئے خود کو تباہ کرلیتے ہیں۔ یہ عمل ناکارہ اور تباہ شدہ خلیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بہت اہم ہے۔ یہی وہ عمل ہے. جس میں رکاوٹ یا سستی کی وجہ سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے خلیئے بننا بند ہوجاتے ہیں اور اعضاء کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اسی عمل میں خرابی کی وجہ سے ذیابطیس اور پارکنسن کی بیماری (ایک اعصابی بیماری) لاحق ہوتی ہے۔
گزشتہ صدی کی 60 کی دہائی میں سائنسدانوں نے پہلی بار مشاہدہ کیا کہ خلیہ خود کو بھی تباہ کرسکتا ہے۔ یہ عمل اتنا پیچیدہ ہے کہ اس کے بارے میں تحقیق ایک مشکل امر ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

90ء کی دہائی میں پروفیسر یوشینوری اوسومی نے خمیر پر زبردست تجربات کرکے ان جینز کی شناخت کی جو آٹوفجی کی ذمے دار ہیں۔

ان تجربات کی روشنی میں پروفیسر یوشینوری نے خمیر میں آٹوفجی کا مکمل میکنزم بیان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی ثابت کیا کہ اسی طرح کا میکنزم انسانی خلیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
نوبل انعام اپنے آپ میں ایک بڑا اعزاز ہے۔ تاہم اس اعزاز کے ساتھ ہی پروفیسر یوشینوری اوسومی کو 80 لاکھ سویڈش کرونا (تقریباً ساڑھے نوکروڑ پاکستانی روپے) بھی ملیں گے۔