دنیا میں سب سے طویل 90سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے والا شوہر 110 سال کی عمر میں چل بسا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اکتوبر 2016 21:21

دنیا میں  سب سے طویل 90سالہ شادی شدہ  زندگی گزارنے والا شوہر 110 سال کی ..

کرم چند 90سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد 110سال کی عمر میں چل بسا۔کرم چند نے 6ہفتے پہلے ہی اپنی 111ویں سالگرہ منائی تھی۔
کرم چند اور اس کی بیوی 103 سالہ کرتاری نے پچھلے سال اپنی شادی کی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اُن کے خاندان والوں کا کہنا ہےکہ اتنی طویل شادی شدہ زندگی میں بھی دونوں کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوا۔
کرم چند اور کرتاری بریڈ فورڈ، ویسٹ یارکشائر کے نزدیک گرلنگٹن میں اپنے بیٹے پاؤل کے ساتھ رہتے تھے۔

کرم چند برطانوی راج کے پنجاب میں 1905 کو ایک کسان گھرانے میں پیدا ہوا۔1925 میں اس کی شادی کرتاری سے ہوئی۔1965 کو کرم چند اور اسکی بیوی براڈ فورڈ پہنچے ، جہاں کرم چند اوونی فیکٹری میں کام کرنے لگا۔بریڈ فورڈ میں کرم چند کی چار نسلیں آباد ہیں۔

(جاری ہے)

کرم چند کے 8 بچے، 27 پوتے پوتیاں ، نواسے نواسیاں اور درجنوں پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔
اپنی زندگی کے بارے میں ایک بار کرم چند نے بتایا تھا کہ اس نے جو چاہا کھایا اور جو چاہا پیا مگر اعتدال کے ساتھ، جس کی وجہ سے اس کی زندگی خوشگوار رہی۔


جس وقت کرم چند نے وفات پائی اس کی شادی کو 90 سال اور 291 دن ہو چکے تھے۔اگرچہ یہ ورلڈ ریکارڈ ہے مگر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔
طویل ترین شادی شدہ زندگی کا عالمی ریکارڈ امریکی جوڑے ہربرٹ اور زیلمارا کے پاس ہے۔ دونوں کی شادی 86 سال چلی تھی۔

متعلقہ عنوان :