مسلم حکمران حضرت عمر فاروق کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں‘سید ریاض حسین شاہ

پیر 3 اکتوبر 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم حکمران حضرت عمر فاروق کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں، امیر المومنین کا لقب سے پہلے حضرت عمر فاروق کیلئے استعمال ہوا، حضر ت عمر فاروق کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت کی حدود بائیس لاکھ مربع میل تک وسیع ہو گئی تھی،حضرت عمر فاروق کا کردار و عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں حضرت سیدنا عمر فاروق کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓعدل و انصاف کے علمبردار ، مراد رسول اور اما م حریت ہیں۔ حضور نبی کریم کا فرمان ہے کہ اگر میرے بعد کو ئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔ حضرت عمر فاروق کے دور خلافت میں بیت المقدس فتح ہوا۔ خلیفہ دوم راتوں کو گشت کرتے اور مسجد کے صحن میں بیٹھ کر عوام کی شکایات سنتے تھے۔ آپ کے دور خلافت میں ٹیکسوں ، آبپاشی اور بیت المال کے نظام کو مضبوط بنایا گیا۔ انسانی معاشرہ فلاح و بہبود کیلئے نقوش عمر بن خطاب کی ہمیشہ محتاج رہے گی۔

متعلقہ عنوان :