ملازمین چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہڑتال پر نہ جائیں ،ہڑتال آخری حد ہوتی ہے ،کوشش ہے ملازمین کو آخری حد تک نہ جانا پڑے ، وزیراعلی نواب ثناء اﷲ زہری

پیر 3 اکتوبر 2016 18:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعلی نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ ملازمین چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہڑتال پر نہ جائیں ہڑتال آخری حد ہوتی ہے میری کوشش ہے ملازمین کو آخری حد تک نہ جانا پڑے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پیر کے روز بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے،عوام کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں ،،صوبے میں گڈ گورننس کا قیام میری ترجیحی ہے،سرکاری افیسران اور اہلکار اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ،اور قائد اعظم کے اصول کام اور صرف کام پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے،، تبادلہ، تقرریاں اور بھرتیاں میرٹ پر کررہے ہیں،،،وزیر اعلی نے سرکاری ملازمین کے میرج الاونس،بچوں کے اسکولز فنڈز میں اضافہ اور ملازمین کیلئے رہائشی اسکیم کے قیام جبکہ ملازمین کے دیگر مسائل کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیاتقریب سے صوبائی وزرا نواب محمد خان شاہوانی ،عبدالرحیم زیارت وال،،چیف سیکرٹری سیف اﷲ چٹھہ اور بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف اسیوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ محمد شہی نے بھی خطاب کیا ۔