قائد اعظم لائبریری میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،آئی ٹی ماہرین کی”کوہا “ سو فٹ وئیر کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی

پیر 3 اکتوبر 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) قائد اعظم لائبریری میں دوزرہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںآ ئی ٹی ماہرین کی زیر نگرانی قائد اعظم لائبریری،پنجاب پبلک لائبریری،گورنمنٹ ماڈل ٹاوٴن لائبریری، گورنمنٹ جناح پبلک لائبریری ساہیوال، گورنمنٹ لائبریری کمالیہ، گورنمنٹ پبلک لائبریری گڑھ مہاراجہ جھنگ کے چیف لائبریرینز ، لائبریرینز کو ”کوہا“سوفٹ وئیرکے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد لائبریریوں کو جدید تقاضوں سے استوارکرنا اور پبلک لائبریریز کے آٹو میشن سسٹم کو بہتر بنانا ہے تاکہ ریڈرز تک لائبریری میٹریل کی رسائی ممکن ہوسکے۔ اس سسٹم کے تحت قاری بآسانی آن لائن اپنا کتابی مواد تلاش کر سکتے ہیں۔قائد اعظم لائبریری کے آئی ٹی ایکسپرٹ حسنین حیدر نے شرکاء کوہا سوفٹ وئیرکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوہا ایک ایسا اوپن سورس سافٹ وئیر ہے جسے محض لائبریری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے چنانچہ اس سافٹ وئیر کو لائبریریوں کی زینت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم ڈیجیٹل ورلڈ سے قدم ملاکر چل سکیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے پہلے سیشن میں شالیمار میڈیکل ڈینٹل کالج کے چیف لائبریرین غلام فرید نے شرکاء کو کمپیوٹر لیب میں کوہا سوفٹ وئیر میں کیٹالاگنگ،ڈیٹا رپورٹنگ جبکہ دوسرے سیشن میں لیڈز یونیورسٹی کے چیف لائبریرین نور حسین نے ماڈلز، سیریلز پیٹرن مینجمنٹ،اوپیک،رپورٹ جینریشن،آٹو میٹیک الرٹس اور اکاوٴنٹس بنانے کی تربیت دی۔ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض عائشہ سبحانی نے ادا کئے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے کہا کہ یہ دور ڈیجیٹل لائبریریز کا ہے، ریڈرزمیں آن لائن کتب بینی کا رجحان بڑھ رہا ہے ایسے میں ہم نے بھی تمام گورنمنٹ لائبریریز کوانٹرلنک کرنے کی غرض سے کوہا انسٹال کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔

جس پر تمام پبلک لائبریریوں کے چیف لائبریرینز نے اطمینان کا ظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارا سٹاف ہی جدید ٹیکنالوجی سے واقف نہیں ہوگا تب تک ہم ریڈرز کو معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :