پاک فوج محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھی گی، بریگیڈئر محمد عاطف منشاء

محرم کے مقدس مہینے میں علماء کرام و زاکرین ممبر رسول کا غلط استعمال نہ کریں امن معاہدات پر عمل کیا جائے گا، شیعہ سنی اکابرین ، عمائدین شہر سمیت تاجرو ں کے وفودسے گفتگو

پیر 3 اکتوبر 2016 18:02

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد عاطف منشاء نے کہا ہے کہ پاک فوج محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھی گی ۔ کسی کو فتنہ پھیلانے اور شر انگیزی کی اجازت نہیں دینگے ۔ محرم کے مقدس مہینے میں علماء کرام و زاکرین ممبر رسول کا غلط استعمال نہ کریں امن معاہدات پر عمل کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں بلائے گئے شیعہ سنی اکابرین ، عمائدین شہر ،تاجران ، منتخب نمائندوں اور میڈیا کے نمائندوں کے بلائے گئے اہم اجلاس سے کیا ۔ اجلاس میں کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ ، آر پی او شیر اکبر ، ڈپٹی کمشنر معتصم باللہ شاہ ، ڈی پی او یاسر آفریدی ، تحصیل ناظم عمرا مین گنڈ ہ پور سمیت واپڈا ،ٹی ایم اے ودیگر محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سہیل احمد اعظمی ،محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ ،مخدوم مرید کاظم ،عبدالحلیم قصوریہ ،ضلع ممبر عبدالماجد دھپ ،چوہدری شفیق ، سید فیاض شاہ بخاری اور ڈاکٹر عبد اللہ ظفری سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کی اور محرم کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔اسٹینش کمانڈر بریگیڈئر محمد عاطف منشاء نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام مٹھی کی طرح متحد ہے پاک فوج اور سیکورٹی ادارے امن کے حوالے سے کسی کو نا امید نہیں کریں گے ۔

اس مقدس مہینے کے دوران حساس مقامات پر پاک فوج بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے سول اداروں سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔شہری دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہوشیار ہوجائیں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی اداروں کو دی جائے ۔ کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کے مسائل پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔

صفائی اور سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹی ایم اے کے اہلکار گلیوں محلوں میں کام کررہے ہیں ۔ آر پی او شیر اکبر نے کہا کہ امام بارگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جو 24گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی ۔ڈی پی او یا سر آفرید ی نے کہا کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں خفیہ کمیرے کا م کررہے ہیں اجلاس کے آخر میں شیعہ سنی اکابرین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کو یقین دلایا کے ہم سب ملکر علاقے میں بھائی چارے کی فضاء پیداکریں گے اور محرم الحرام کو پر امن گزاریں گے۔