پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس

پیر 3 اکتوبر 2016 17:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات اور سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’کشمیر میں بھارتی مظالم : علاقائی اور عالمی مضمراتـ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس 5اور 6اکتوبر 2016ء کو الرازی ہال میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

مس مشال ملک ، چیئرپرسن گلوبل الائنس فار کشمیر اور ایم پی اے ڈاکٹر فرزانہ نذیر میر، پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر حسن عسکری رضوی اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔